قومی جونئیر سکواش ٹیم قطر سرکٹ تھری ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

قومی جونئیر سکواش ٹیم قطر سرکٹ تھری ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) قومی جونئیر سکواش ٹیم قطر سرکٹ تھری ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق قطر سرکٹ تھری ٹورنامنٹ 19 سے 23 مارچ تک قطر کے شہر دوحہ میں کھیلا جائے گا جس میں عاصم اور اسرار احمد پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ حکام کے مطابق ایونٹ میں میزبان قطر، مصر، پاکستان، جرمنی، ملائشیاء اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ اور امید ہے کہ قطر سرکٹ تھری ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑی شاندار کا کردگی کا مظاہرہ کرے گی۔