ووٹ سے ملک وقوم کی تقدیر بدلتی ہے ،آزادی تو ملی لیکن آج بھی ہم انگریز کے غلام ہیں:مولانا عبدالغفور حیدری

ووٹ سے ملک وقوم کی تقدیر بدلتی ہے ،آزادی تو ملی لیکن آج بھی ہم انگریز کے غلام ...
ووٹ سے ملک وقوم کی تقدیر بدلتی ہے ،آزادی تو ملی لیکن آج بھی ہم انگریز کے غلام ہیں:مولانا عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نصیرآ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ مدرسے اسلام و دین کے قلعے ہیں جہاں بچے ،بچیاں دینی تعلیم حاصل کر کے دین اسلام کی خد مت کر رہے ہیں اور اس وقت لاکھوں کی تعداد میں بچے ،بچیاں مدرسوں میں دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، ہمیں آزادی تو ملی لیکن آج بھی ہم قانون اور تہذیب میں انگریز کے غلام ہیں،ووٹ کو حقیر نہ سمجھیں اس سے ملک و قوم کی تقدیر بدلتی ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک ہے جس پر میلی آنکھ کر نے والوں کو منہ کی کھانے پڑے گی ،بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ افغانستان کے راستے آکر پاکستا میں انتشار پھیلا رہی ہے جس کی روک تھام کیلئے کچھ کر نے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرئیل پاکستان کو کمزور کر نے ہر ممکن کو شش کرہے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، پاکستان ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے جسے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانے پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم ووٹ کو حقیر نہ سمجھے کیونکہ ووٹ ایک امانت اور شہادت ہے جس سے ملکوں اور قوموں کی تقدیر بدلتی ہے ،جمعیت علمائے اسلا، آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرے گی۔