شکار پور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، نو افراد ہلاک
شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچےکے علاقے میں جونیجو اور کلہوڑو قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق مدیجی کچے کےعلاقےمیں دو قبائل میں جاری تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس نےصورتحال پرقابوپالیا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی تنویر تنیو نے کہاہے کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے تاکہ مزید خون ریزی نہ ہوسکے۔