وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، کئی سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، کئی سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، کئی سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی کے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے ، تقرر ی کے منتظر گریڈ 22 کے افسر نوید علاؤالدین او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنا دیئے گئے ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، گریڈ 21 کے نیاز محمد خان ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس مقرر کیا گیا ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر 14 افسران کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں تعینات کر دیا گیا ۔

"جنگ " کے مطابق  تقرر کے منتظر محمد نعیم خان ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، عامر حسین غازی ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن، اسفندیار بلوچ ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن، سجاد احمد ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن، محمد ریاض خان ڈپٹی سیکرٹری وفاقی تعلیم ڈویژن، کاشف حسین ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن، محمد طارق مسعود فاروقہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن، سردار اسد ہارون ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم دفتر، خالد خان ڈپٹی سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن، محمد شکیل ڈپٹی سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن، جعفر علی خان ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن، بشارت احمد ڈپٹی سیکرٹری مواصلات ڈویژن، کاشف محمد علی ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ تقرر کے منتظر گریڈ 19 کے عتیق الرحمان کی خدمات بلوچستان حکومت کی سپرد کی گئی ہیں۔

 مزید برآں پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 19(ایکٹنگ چارج) کے آصف امین اعوان کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ تقرر کے منتظر پولیس سروس گریڈ 17 کے فیصل لطیف او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تقرر کے منتظر محمد معتصم باللہ سیکشن افسر ملٹری فنانس وِنگ، خزانہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔