عراق کے پہلے پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہوگئی

عراق کے پہلے پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد (اے پی پی) امریکی افواج کے انخلا کے بعد عراق میں ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات کی پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ وزیراعظم نورالمالکی تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کےلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ عراقیوں کو حکومت سے کرپشن، عدم تحفظ اور کمزور نظام حکومت کی شکایات ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران بغداد اور دوسرے بڑے شہروں میں بڑی بڑی ریلیوں اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ امن عامہ کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ کا تناسب کم رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

عالمی منظر -