منصور احمد نے دل کا آپریشن پاکستان میں کرانے سے انکار کردیا

منصور احمد نے دل کا آپریشن پاکستان میں کرانے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) دل کے عارضے میں مبتلا سابق ہاکی کپتان اولمپیئن منصور احمد نے پاکستان میں دل کاآپریشن کرانے سے انکار کر دیا ہے۔پاکستان میں مکینیکل دل لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آپریشن منصور احمد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔منصور احمد نے دل کی تبدیلی کا آپریشن پاکستان میں کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دل کا آپریشن بھارت میں کرانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں دل کی پیوندکاری ہوتی ہے، لیکن بھارت میں یہ علاج بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دل کی تبدیلی کے علاج میں 6مہینے سے ایک سال لگے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں اس مرض کے بہترین ڈاکٹر اور سہولیات موجود ہیں علاج کیلئے بھارتی حکام سے بھی اپیل کرچکاہوں۔