اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہلی پرواز کی لینڈنگ کے ساتھ ہی پائلٹ نے ایساکام کردیا کہ آپ بھی ان کی تعر یف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہلی پرواز کی لینڈنگ کے ساتھ ہی پائلٹ نے ایساکام ...
اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہلی پرواز کی لینڈنگ کے ساتھ ہی پائلٹ نے ایساکام کردیا کہ آپ بھی ان کی تعر یف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنزکی پہلی کمرشل پرواز نے 150مسافروں کے ساتھ اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ پر کامیاب لینڈنگ کی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اسلام آباد ائیر پورٹ کے افتتاح کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 300نے نئے ائیر پورٹ پر پہلی کامیاب لینڈنگ کی ۔پی آئی اے نے اس تا ریخی لینڈ نگ کی تصاویر اور ویڈ یو بھی آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ کے دوران فلائیٹ کیپٹن فرخ مرز ا نے کاک پٹ کی کھڑکی سے باہر نکل کر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا ۔


واضح رہے کہ نئے ائیر پورٹ کا افتتاح20اپریل کو ہونا تھا لیکن کچھ تکنیکی معاملات اور سیکیورٹی ایشوز کی وجہ سے اسلام آباد ائیر پورٹ کی افتتاحی تقریب کچھ دنوں کی تاخیر کے بعد آج منعقد ہوئی ۔نئے ائیر پورٹ پر 3مئی سے مکمل فلائٹ آپریشن شروع ہو جائے گا جس کے بعد بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر وپورٹ کی تمام کمرشل اور وی آئی پی فلائیٹس نئے ائیر پورٹ پر شفٹ کردی جائیں گی ۔

مزید :

قومی -