”اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان نواز شریف کے کہنے پر دیا لیکن انہوں نے راحیل شریف کے ساتھ ۔۔۔“آصف علی زرداری نے اچانک ایسا بیان دے دیا کہ پاکستانی سیاست میں بھونچال آگیا

”اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان نواز شریف کے کہنے پر دیا لیکن انہوں نے راحیل ...
”اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان نواز شریف کے کہنے پر دیا لیکن انہوں نے راحیل شریف کے ساتھ ۔۔۔“آصف علی زرداری نے اچانک ایسا بیان دے دیا کہ پاکستانی سیاست میں بھونچال آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا، میں نے مشرف کے مواخذے کااعلان کیا تو نوازشریف پیچھے ہٹ گئے، جنرل راحیل شریف کے دور میں میرا اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان اور مشرف کے بیرون ملک جانے سے قبل”بلے “ کو بھاگنے نہ دینے کا بیان بھی نواز شریف کی چال تھی،ہم ہر بار جمہوریت کی خاطر نواز شریف کے دھوکے میں آئے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ والا بیان بھی نوازشریف کی ایسی ہی چال میں آکر دیا تھا۔آصف زرداری نے کہا کہ میرے بیان کا فائدہ لیکر نوازشریف نے راحیل شریف سے معاملات سیدھے کرنیکی کوشش کی۔ ا نہوں نے کہا کہ میں سیاست سے ہٹ کر نوازشریف سے سماجی تعلقات رکھنا چاہ رہا تھا، نواز شریف نے میری نیک نیتی کا فائدہ اٹھایا، سندھ میں نیب اور دیگر اداروں سے کارروائیاں بھی نوازشریف کے کہنے پر ہوئیں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ جس دن اینٹ اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان دیا اس سے ایک رات پہلے فواد حسن فواد زرداری ہاوس میں نواز شریف کا پیغام لے کر آئے اور کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے خلاف مل کر مقابلہ کریں گے لیکن جب مقابلہ کرنے کی بات آئی تو نواز شریف نے ہم سے علیحدگی اختیار کرلی اور جنرل راحیل شریف سے ہاتھ ملالیا یہاں تک کہ مجھے سے ملاقات کرنا بھی گوارارا نہ کیا جس کے بعد میں میاں صاحب سے نالاں ہوگیا اور آج کے بعد کبھی بھی ن لیگ سے ہاتھ نہیں ملائیں گے کیونکہ نواز شریف نے ہمیشہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست ہیں، ہم سویلین بالادستی کی نیت سے نواز شریف کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -