ڈہرکی:وڈیرے نے ووٹ نہ دینے پر نوجوان کو گرفتار کروا دیا

ڈہرکی:وڈیرے نے ووٹ نہ دینے پر نوجوان کو گرفتار کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈہرکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وڈیرے نے مبینہ طور پر ووٹ نہ دینے پر نوجوان کو گرفتار کرواکر حوالات میں بند کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈہرکی کے علاقے باگو بھٹو میں پیش آیا، جہاں سلطان بھٹو نامی نوجوان کو 8 روز قبل گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، لڑکے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ حراست کے8 دن گزرنے کے بعد نوجوان کے خلاف پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کیا اور گرفتاری ظاہرکی،8 دن بیٹے کو تھانے جا کر ڈھونڈتا رہا  لیکن پولیس نے وڈیرے کے کہنے پر اسے کسی دوسری جگہ رکھا ہوا تھا،پولیس پیسے مانگتی رہی اورنہ دینے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا گیا ۔

لڑکے کے والد نے اپیل کی ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن اس واقعہ کانوٹس لیکر جھوٹا مقدمہ درج کرانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

دوسری جانب پولیس کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔