بدین میں بہنوئی اور کزن نے گونگی لڑکی کو پانچ ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن پھر گھر والوں کو کس طرح پتا چلا ؟ افسوسناک خبر آ گئی 

بدین میں بہنوئی اور کزن نے گونگی لڑکی کو پانچ ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ ...
بدین میں بہنوئی اور کزن نے گونگی لڑکی کو پانچ ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن پھر گھر والوں کو کس طرح پتا چلا ؟ افسوسناک خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن )بدین کے نواحی گاو¿ں میں قوتِ گویائی سے محروم 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ بدین کے نواحی علاقے کڈھن گوٹھ محب دل میں پیش آیا جہاں لڑکی کے بہنوئی اور کزن کی جانب سے قوتِ گویائی سے محروم 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ لڑکی کے حاملہ ہونے پر والدین کو واقعے کا علم ہوا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان 5 ماہ تک زیادتی کانشانہ بناتے رہے، قوتِ گویائی سے محروم ہونے کے باعث لڑکی والدین کو آگاہ نہ کرسکی۔
پولیس کی جانب سے لڑکی کے بہنوئی عبدالکریم اور کزن صدام حسین کے خلاف اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے سول ہسپتال کڈھن منتقل کر دیا گیا ہے۔