گٹکا مین پڑی گودام پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا بنانے کا سامان اور خام مال برآمد

گٹکا مین پڑی گودام پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا بنانے کا سامان اور خام ...
گٹکا مین پڑی گودام پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا بنانے کا سامان اور خام مال برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )ایس ایس پی عمرکوٹ عمرکوٹ ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے احکامات پر انچارج  CIA عمرکوٹ انسپکٹر عاطف شاہ نےپولیس کی بھاری نفری کےساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے شیوانی محلہ عمرکوٹ میں بدنام گٹکا پیڈلر و ڈیلر جے رام مالہی کے گھر پر چھاپہ مارا ، جہاں گھر میں بناۓ گۓ خفیہ گودام میں گٹکا/ماوا بنانے کا لاکھوں روپے کا سامان اور خام مال ذخیرہ کیا گیا تھا  برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان مفرور ہیں۔ جے رام مالہی، ھیرو مالہی اور سورج مالہی پر گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی میں مقدمہ دج کر لیا گیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ خفیہ گودام سے برآمد ہونے والے گٹکے کے سامان اور خام مال میں چھالیہ 42 پولی پراپلئن بیگ (کٹے) برآمد، راج پریم تمباکو 96 پیکٹ برآمد، شہزادی زعفرانی 12 پیکٹ برآمد، نسیم پان تمباکو 37 پیکٹ برآمد، زعفرانی تمباکو کے 21 پیکٹ برآمد، گٹکا پیکنگ کے لیے شاپرز سے بھرا ایک پولی پراپلئن بیگ (کٹا) برآمد ، 2 پولی پراپلئن بیگ (کٹے) کتھے کے برآمد، خشک کتھے کے 16 بلاک برآمد۔ Crime No: 223/2023 U/S 4.5.8  Gutka Mainpuri Act, PS Umerkot City۔ کےزیر دفعہ کے تحت کیس درج کرکے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔