ایران، شدت پسند تنظیم جیش العدل کے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

  ایران، شدت پسند تنظیم جیش العدل کے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(آئی این پی) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان-بلوچستان میں عسکریت پسندوں اور مسلح افراد کے مختلف حملوں میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق ایران کا غریب ترین علاقہ سیستان-بلوچستان طویل عرصے سے بدامنی کی زد میں ہے جس میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر سمیت مختلف گروپ شامل ہیں۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق چند گھنٹے قبل صوبہ سیستان-بلوچستان کے علاقے ہرمند میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایک سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا۔ارنا نے کہا کہ اسی علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ایک اور حملے میں ایک اور سرحدی محافظ ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔  پولیس کی اسپیشل فورس کا ایک رکن سیستان-بلوچستان کے قصبے خش میں بھی مارا گیا۔   عسکریت پسند گروپ جیش العدل (عربی میں فوج)  نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں گزشتہ دو حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اس گروپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں اتوار کو اسی علاقے میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔ایرانی حکام نے پیر کے روز وسطی ایران میں مسلح ڈکیتی کے دوران ایک پولیس افسر کے قتل کے الزام میں دو افراد کو سرعام پھانسی دی تھی۔

 جیش العدل

مزید :

صفحہ آخر -