مقابلے منسوخی پرمسلمان خوش نہ ہوں،ملعون گیرٹ ویلڈرز

مقابلے منسوخی پرمسلمان خوش نہ ہوں،ملعون گیرٹ ویلڈرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈنمارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہالینڈ کے ملعون سیاستدان اور اسلام مخالف فریڈم پارٹی کے بانی رکن پارلیمنٹ گیرٹ ویلڈرزنے وزیر خارجہ شاہ محمود کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے منسوخ کئے جانے کو مسلم امہ کی کامیابی قرار دینے کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہو ئے ہرزہ سرائی کی ہے کہ اتنی جلدی کامیابی کا دعویٰ کرنے کی ضرو ر ت نہیں ابھی میں آپ لوگوں کیساتھ نمٹا نہیں، جلد ہی آپ کی بربریت کو بے نقاب کروں گا میرے پاس اور بھی بہت سے طریقے ہیں ،یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا سفارتی کوششوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی کامیابی ملی، دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی نفرت انگیزی روکنے کیلئے ہم سب کو کام کرنا ہوگا، اللہ کی رحمت سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ روک دیا گیا، یہ سب وفاقی حکومت کی موثرسفارتی کوششوں سے ممکن ہوا۔ دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی نفرت انگیزی روکنے کیلئے ہم سب کو کام کرنا ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -