سونیری بینک لمیٹڈ کی پہلی ششماہی کے نتائج کا اعلان

  سونیری بینک لمیٹڈ کی پہلی ششماہی کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 26اگست 2020کوکراچی میں منعقدہ اپنے 179ویں اجلاس میں 30جون 2020 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے بینک کے مختصر عبوری مالیاتی گوشواروں (غیرپڑتال شدہ)کی منظوری دی۔ بینک نے جون 2020کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران 1,931ملین روپے کاقبل از ٹیکس منافع اور 1,129ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو کہ گذشتہ سال میں اسی عرصے کے دوران بالترتیب 1,633ملین روپے اور 975ملین روپے رہا تھا۔ رپورٹ کئے گئے عرصے کے دوران بینک کی فی شیئر آمدنی 1.0423روپے رہی، جو کہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران0.8844روپے فی شیئر رہی تھی۔ 2020 کی پہلی ششماہی کے لیے پروویژن اور ٹیکسیشن سے قبل منافع 2,960ملین روپے رپورٹ کیا گیا،    جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 964ملین روپے کے مقابلے میں 207فیصد متاثر کن اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔30جون 2020تک بینک کا کل ایڈوانسز پورٹ فولیو 198,542ملین روپے رہا جو 2019کے اختتام کی سطح سے3فیصد کم ہے۔ غیر فعال قرضہ جات31دسمبر2019کے مطابق10,903ملین روپے سے کم ہو کر 30جون2020کو 10,682ملین روپے ہو گئے۔ کل سرمایہ کاری کے حجم میں 47,761ملین روپے یا گزشتہ سال کے اختتامی بیلنس177,056ملین روپے میں 27فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،جو کہ30جون 2020کو 224,817ملین روپے رہی۔31دسمبر2019کے مقابلے میں ڈپازٹس میں 21,371ملین روپے یا 7.07فیصد کا اضافہ ہوا جوکہ  30جون 2020 کو 323,454ملین روپے رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -