تعاقب کرنے پر مشکوک افراد نے ننکانہ صاحب میں پولیس اہلکار کو گولی ماردی
ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) ننکانہ صاحب میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے تعاقب کرنے پر پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب میں مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے تعاقب کرنے پر پولیس اہلکار کو گولی ماری جس کے باعث وہ شہید ہو گیا، شہید کانسٹیبل ارسلان کی نمازجنازہ میں پولیس حکام اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پولیس کے اعلی افسران نے شہید کانسٹیبل ارسلان کے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کاعزم بھی کیا۔دوسری جانب لاہور کے مصطفیٰ ٹاؤن میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔