ڈی ایچ اے ، جشن بہاروں اختتام پذیر ، موسیقی اور پھولوں کے مقابلوں میں شائقین کی بھرپور دلچسپی
لاہور (سٹی رپورٹر)ڈی ایچ اے لاہور میں جاری سالانہ جشن بہاراں کے سلسلے میں اختتامی تقریب فیز6،ایچ پارک میں منعقد کی گئی۔ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر محمد ساجد کھوکھرمہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں آمد پر ڈائریکٹر مینٹننس ڈی ایچ اقے کرنل ساجد شیرانی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا جبکہ ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم کے بچوں نے گلدستے پیش کئے۔ ریزیڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ایک کثیر تعداد نے اس پر و قار تقریب میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا ۔ ڈائریکٹر مینٹننس نے ڈی ایچ اے جشن بہاراں 2018کے بارے میں بریفنگ دی۔بریگیڈیئر ساجد کھوکھر نے پھولوں کی سجاوٹ کے مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ مہمان خصوصی نے صحتمندانہ اور ماحول دوست تقاریب کرنے پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کی تعریف کی۔ تقسیم انعامات کے بعد موسیقی، پپٹ شو،میجک شو، فیس پینٹنگ کے ساتھ ساتھ براس بینڈ، پائپ بینڈپرفارمنس اور گھوڑوں کا رقص پیش کیاگیا۔