مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے ’ پاکستانی بیگمات ‘ کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا 

مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے ’ پاکستانی بیگمات ‘ کیلئے خصوصی پیغام جاری ...
مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے ’ پاکستانی بیگمات ‘ کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف فلمساز مہیش بھٹے کی صاحبزادی پوجا بھٹ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو دکھائی دیتی ہیں لیکن اس مرتبہ تو انہوں نے پاکستانی بیگمات کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ آج کل ویب سیریز ” ممبئی بیگمز“ (ممبئی کی بیگمات)میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ، اس حوالے سے انٹر نیٹ پر بھی بحث چل رہی ہے تاہم اب پاکستان کی خواتین کے خصوصی شو ” عورت کارڈ“کی میزبانی کرنے والی خواتین صحافیوں نے پوجا بھٹ کی ویب سیریز پر خصوصی پروگرام کیا ۔ 
اس پروگرام کے ٹویٹ پر صارف نے پوجا بھٹ کو مینشن کیا جس پر بالی ووڈاداکارہ نے پاکستان کی خواتین صحافیوں کا اپنی ویب سیریز پر شو کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔پاکستانی ویب شو ’عورت کارڈ‘ کی میزبانی کرنے والی خواتین صحافیوں کے حوالے سے پوجا بھٹ نے کہا کہ” یہ حقیقی طور پر بیگمز “ہیں۔ویب شو کی میزبانی ریما عمر ، بے نظیر شاہ ، مہمل سرفراز اور نتاشا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ 8 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جانے والی ویب سیریز 5 خواتین کی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ویب سیریز میں موجود خواتین جدید ممبئی  (بمبئے) میں بنا محبت کی شادیوں، بند کمروں کی سیاست، نوجوانوں کے دل توڑنے اور صنفی طاقت جیسے حالات کا مقابلہ کرتی ہیں۔

مزید :

تفریح -