عید لوٹ مار جاری ، لاہور چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا

عید لوٹ مار جاری ، لاہور چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا
عید لوٹ مار جاری ، لاہور چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورچڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا ہے۔ٹکٹ کی قیمت میں اچانک اضافے سے عید پر تفریح کیلئے آنے والے شہری پریشان ہیں اور  ٹکٹ دیکھ کر واپس جانے لگے جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافے کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔