پولیس کا سلمان خان کی بہن کی پارٹی پر چھاپہ ، منتظم کو جرمانہ

پولیس کا سلمان خان کی بہن کی پارٹی پر چھاپہ ، منتظم کو جرمانہ
پولیس کا سلمان خان کی بہن کی پارٹی پر چھاپہ ، منتظم کو جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پڑوسیوں کی شکایت پرکھر پولیس نے سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے پالی ہلزہوم میں ہونیوالی پارٹی پر دھاوابول دیا جس میں کئی بالی ووڈسلیبریٹیزبھی شریک تھیں ، پارٹی میں بلندآواز میں میوزک چلایاجارہاتھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پالی ہلز میں پیسیفک ہائٹ کے رہائشیوں کی طرف سے اونچی آواز میں میوزک کی شکایت کے بعد ممبئی پولیس کنٹرول روم کی طرف سے کھرپولیس سٹیشن کوہفتے کی رات اڑھائی بجے ایک الرٹ موصول ہواجس پر پولیس کی ایک ٹیم ارپیتا کے اپارٹمنٹ پہنچی اوراسے میوزک بند کرنے کی ہدایت کی ۔
کھرپولیس سٹیشن کے ایک افسر نے بتایاکہ میوزک سسٹم لانے والے پارٹی کے 34سالہ آرگنائزر سنتوش مانی کو ساڑھے بارہ ہزار روپے جرمانے کی ہدایت کی گئی اور میوزک سسٹم قبضے میں لے لیاگیاتاہم کھرپولیس سٹیشن میں جرمانے کی ادائیگی کے بعد میوزک سسٹم واپس کردیاگیاتاہم ملزم کیخلاف لوڈسپیکر سے متعلق دفعات کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیااور ملزم کو میٹروپولیٹن کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے رہائشی علاقوں میں میوزک چلانے کی اجازت ہے جبکہ عوامی مقامات پر صرف صبح چھ سے دس بجے تک چلاسکتے ہیں ۔

مزید :

تفریح -