اسماعیل ہنیہ سے متعلق اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آگیا

اسماعیل ہنیہ سے متعلق اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آگیا
اسماعیل ہنیہ سے متعلق اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) حماس رہنما اسماعیل ہنیہ  سے متعلق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے منگل کی رات لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر فواد شکر مارے گئے تاہم اسماعیل ہنیہ کے قتل کی رات مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی فضائی یا میزائل حملہ نہیں کیا۔ یہ بات اسرائیلی فوج کے ترجمان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ تصدیق کریں گے کہ آیا اسماعیل ہنیہ میزائل حملے یا پھر بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق فوجیوں کے لیے بنائی گئی پاسداران انقلاب کی ایک محفوظ ترین عمارت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو پُراسرار انداز میں نشانہ بنایا گیا تھا۔