سٹیٹ بینک کا یکم جنوری کو چھٹی کا اعلان
فیصل آباد(آ ئی این پی)بینک دولت پاکستان بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم، بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں/مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔