وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام 5 بجے اسلام آباد میں ہو گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔