ریکوڈک کے 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت

ریکوڈک کے 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت
ریکوڈک کے 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کو ریکوڈک کے 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کے معاملے میں اہم  پیش رفت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی کابینہ نے 540 ملین ڈالر زمیں 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کردی۔"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کو شیئرز بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت براہ راست فروخت ہوں گے، سعودی عرب پاکستان کو 2 قسطوں میں 540 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرے گا، پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئرز منتقل کرنے پر 330 ملین ڈالرز ادا کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی پر 210 ملین ڈالرز ادا کیے جائیں گے، سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے 150 ملین بھی دے گا۔

 سعودی عرب چاغی میں بھی معدنیات کی تلاش کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کر چکا ہے، وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد شیئرز کی ملکیت ہے۔