معیشت کو درست سمت پر گامزن کر دیا، عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے رہے ہیں: اسحاق ڈار

معیشت کو درست سمت پر گامزن کر دیا، عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم ...
معیشت کو درست سمت پر گامزن کر دیا، عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے رہے ہیں: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت انکم ٹیکس محصولات 23 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عالمی ادارے بھی اب پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تمام سیاستدانوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس فسران سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن موجودہ حکومت نے معیشت کو ٹھیک سمت میں گامزن کر دیا ہے اور حکومتی اقدامات کے باعث انکم ٹیکس محصولات میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 3104 ارب کا مشکل ہدف رکھا گیا اور چیئرمین ایف بی آر نے ہدف کے حصول کیلئے انتھک محنت کی، افسران کو ملکی ترقی کو 3 سے ساڑھے سولہ فیصد پر لانے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات لانا آسان کام نہیں تھا لیکن حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے ۔ پچھلی حکومت کے لئے گئے قرضے بھی ہم نے ادا کئے لیکن ماضی کی طرح موجودہ حکومت نے کشکول نہیں اٹھایا۔ قدرتی آفات کے باوجود عالمی برادری سے مدد نہیں مانگی بلکہ حکومت زلزلہ متاثرین پر 11 ارب روپے خرچ کر چکی ہے اور فاٹا کے متاثرہ علاقوں میں اربوں روپے کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں کئی اہم دہشت گرد پکڑے جا چکے ہیں اور اب یہ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -