کریتی سینن نے افیئر کی خبروں کی تردید کردی

کریتی سینن نے افیئر کی خبروں کی تردید کردی
کریتی سینن نے افیئر کی خبروں کی تردید کردی
سورس: Instagram/kritisanon

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں ایک نئی جوڑی کی افواہیں گردش میں تھیں، کہا جا رہا تھا کہ فلم ’باہو بلی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار پربھاس اور اداکارہ کریتی سینن رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہے ہیں، تاہم کریتی سینن نے ان افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ 
نیوز ویب سائٹ’دی کرنٹ ڈاٹ پی کے‘ کے مطابق کریتی سینن نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ نہ پیار ہے اور نہ ہی ’پی آر‘ (PR)۔ ہمارا بھیڑیا (اداکار ورون دھون) رئیلٹی شو (ڈانس شو جھلک دکھلا جا) میں کچھ زیادہ ہی وحشی ہو گیا تھا اور اس کے مذاق سے انتہائی مضحکہ خیز افواہ گردش کرنے لگی۔ اس سے پہلے کہ کچھ نیوز پورٹل میری شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیں، میں واضح کردوں کہ یہ افواہ بالکل بے بنیاد ہے۔“
کریتی سینن نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ’فیک نیوز‘ کے الفاظ بھی شامل کیے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کریتی سینن اپنی نئی فلم ’بھیڑیا‘ کی تشہیر کے لیے فلم کے ہیرو ورون دھون کے ہمراہ ڈانس شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں ورون دھون نے پربھاس کا نام لیے بغیر اشارتاً ان کے ساتھ کریتی سینن کے تعلقات ہونے کی بات کی تھی، جہاں سے پربھاس اور کریتی کے تعلق کی افواہ نے جنم لیا اور بڑھتی ہوئی ان کی شادی تک پہنچ گئی۔

مزید :

تفریح -