تن ساز احسن اسلم نے تھائی لینڈ میں گولڈ میڈل جیت لیا

  تن ساز احسن اسلم نے تھائی لینڈ میں گولڈ میڈل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی تن ساز احسن اسلم نے ایک اور انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیت لیا۔احسن اسلم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں مینز فزیک میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 800 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔دو ماہ قبل بھی پاکستانی ایتھلیٹ نے امریکا میں گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم سربلند کیا تھا، احسن اسلم کے مطابق وہ اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ا گر حکومت میری سرپرستی کرے تو مستقبل میں پاکستان کے لئے گولڈمیڈل حاصل کرسکتا ہوں ہمیشہ محنت سے کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں مزید کہا کہ پاکستان میں تن سازی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے منظر عام پر لانے کی اشد ضرورت ہے مستقبل میں بھی پاکستان کا نام دنیامیں روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔