آنکھوں کے ڈاکٹر کی ’ گندی نظر‘ ،انتہائی شرمناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب کے مشہور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کا ایک اور انتہائی شرمناک ’کارنامہ‘سامنے آ گیا،خواتین کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے ’رنگیلے ڈاکٹر ‘‘ کی کئی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں،یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ڈاکٹر ظفر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے آنکھ کے علاج کے لئے ڈیرہ غازی خان سے آنے والی 16سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی تھی جس پر رواں ماہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق جنوبی پنجاب کےضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں واقع معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرظفر اقبال کی رنگ ریلیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ، وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برہنہ حالت میں ڈاکٹر ظفر اقبال شراب نوشی، خاتون کے ساتھ ڈانس وغیرہ میں مصروف ہے جبکہ رنگیلے ڈاکٹر اور خاتون کے ساتھ ساتھ دیگر ہسپتال عملہ بھی نشے میں دھت رنگ رلیوں میں مصروف نظر آ رہا ہے۔
ڈاکٹر ظفر اقبال کے پاس پورے جنوبی پنجاب سے مریض آتے ہیں,دو ہفتے قبل دوران آپریشن ڈیرہ غازی خان سےآنے والی 16سالہ لڑکی کا بھی اس کے کلینک میں انتقال ہو گیا تھا جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کیا تھا جس پر رواں ماہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر فضل الرحمن بلال اورڈاکٹر آصف جاوید ندیم پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ی
اد رہے کہ 2017 میں بھی ڈاکٹر ظفر اقبال کے کلینک پر دوران علاج مبینہ غفلت برتنے پر ایک 7 سالہ کم سن طالب علم عبد اللہ جان کی بازی ہار گیا تھا ،اس واقعہ کے بعد شہریوں نے ڈاکٹرظفر اقبال کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا تاہم اثر و رسوخ رکھنے والے ’رنگیلا ڈاکٹر‘کا قانون کچھ بھی نہیں بگاڑ سکا تھا ۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر انتہائی شرمناک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جب ڈاکٹر ظفر اقبال سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وائرل ہونے والی تمام ویڈیوز جعلی ہیں اور ان ویڈیوز سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔