گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
نجی ٹی وی" جیونیوز" نے ترجمان رینجرز کے حوالے سے بتایا کہ ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کنٹینر اور عملے کو کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ءکی کوشش ناکام بنادی۔
مسلح ڈاکوؤں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ رینجرز اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد مسلح ڈاکو کنٹینر کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے دونوں زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔