پنجاب پی ایم ایس ایسوسی ایشن کےانتخابات ، یونٹی پروگریس اینڈ ویلفیئر گروپ کا پینل کامیاب

لاہور(عامر بٹ سے )پنجاب پی ایم ایس ایسوسی ایشن کےانتخابات میں یونٹی پروگریس اینڈ ویلفیئر گروپ کا پینل کامیاب ہوگیا ہے۔ پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے صدر عمران شمس جبکہ ملک راشد نعمت جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔سنیئر نائب صدر محمد ساجد بشیر ،سیکرٹری امپلیمنٹ عدنان بشیر، فنانس سیکرٹری محمد جمیل، پی ایم ایس ایسوسی ایشن راؤ وحید جان جبکہ سیکرٹری لیگل ظفر اقبال جتال منتخب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق آج پی ایم ایس ایسوسی ایشن کہ انتخابات 5 اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان اور بہاولپور میں منعقد ہوئے۔پی ایم ایس انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 1024 تھی ۔ حتمی نتائج کے مطابق عمران شمس نے 353، قمرالزمان قیصرانی نے 270 ووٹ لیے۔ لاہور سے انہیں 175، بہاولپور سے 20، ملتان سے 40، راولپنڈی سے 25، جبکہ فیصل آباد سے 10 ووٹ ملے۔
عمران شمس کو لاہور سے 175، بہاولپور سے 12، ملتان سے 26، راولپنڈی سے 16، اور فیصل آباد سے 16 ووٹ ملے۔ ان کے مدمقابل قمرالزمان قیصرانی پینل میں صدر قمرالزمان قیصرانی، سنیئر نائب صدر کیلئے محمدارشد گوپانگ ،جنرل سیکرٹری کیلئے کاشف منظور، سیکرٹری کوارڈینیشن کیلئے عادل عمر،سیکرٹری انفارمیشن کیلئے حافظ کلیم یوسف، سیکرٹری فنانس کیلئے محمد عرفان،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے انعم اکرم اور سیکرٹری لیگل کیلئے احمد اقبال امیدوار تھے۔چیف الیکشن کمشنر کے فرائض فاروق صادق نے انجام دیئے۔
پنجاب پی ایم ایس ایسوسی ایشن کےنو منتخب صدر عمران شمس اور جنرل سیکرٹری ملک راشد نعمت کا کہنا ہے کہ ووٹرز نے ہم پر بھرپور اعتماد کیا جس کیلئے ہم اپنے ووٹرز کے شکر گزار ہیں۔ ہم نے انتخابات میں اپنا منشور پیش کیا جو ہر ووٹر کیلئے اہمیت کا حامل تھا ۔ ہم نے پی ایم ایس اور فیڈنگ کیڈرز کے تیزی سے فروغ۔ مستقل بنیادوں پر PSB-I اور II کے اجلاسوں کا انعقاد۔ نئی تخلیق شدہ پوسٹوں کے خلاف پروموشن جن کا ابھی انکیڈر ہونا باقی ہے۔منسلک محکموں، اتھارٹیز؍خودمختاری اداروں وغیرہ کے سروس رولز میں ترامیم کے ذریعے پوسٹوں کا انکیڈرائزیشن)۔ ڈی ٹی ایل پوسٹوں کی بحالی۔ تکنیکی کوٹہ کی آسامیوں میں ترمیم۔فیلڈ افسران کو ان کی تنخواہ اور الاؤنسز کی حفاظت کیلئے خصوصی تنخواہ کی اجازت۔ بیچ میٹ۔ لیڈی آفیسرز کی فیلڈ پوسٹنگ۔ میرٹ پر مبنی پوسٹنگ میکانزم۔ امتیازی نئی پنشن؍ایل پی آر پالیسی کو تبدیل کرنا۔ پی ایم ایس افسران کو ان کے عہدوں کے مطابق سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ۔ اقساط پر پلاٹس کی فراہمی ۔ کار فنانسنگ ۔ بچوں کیلئے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں فیس ، میڈیکل ٹیسٹ اور علاج کی مد میں 35 فیصد چھوٹ۔ جی او آرز اور کالونیوں میں فلٹر کلینک کا قیام ۔ صوبائی افسران کے حقوق کے لیے قانونی چارہ جوئی کی بھرپور کوشش اور غیر ملکی اور مقامی تربیت کے مساوی امکانات سمیت لازمی تربیت اور محکمانہ امتحان میں 58 سال کی بجائے 55 سال کی چھوٹ۔ پی ایم ایس افسران کی تیز رفتار ترقی کیلئے پی ایس ایم جی، پی پی جی، ایس ایم سی اور این ایم سی ٹریننگ کیلئے مزید افسران کی نامزدگی، کیونکہ تربیت یافتہ افسران کی عدم دستیابی کی وجہ سے نشستیں خالی رہتی ہیں۔نئے قائم کردہ انڈومنٹ فنڈ سے پی ایم ایس آفیسرز (ریٹائرڈ سرونگ) کو ان کی طاقت کے مطابق قرض کی فراہمی اور لاہور میں پی ایم ایس؍ایس اینڈ جی اے ڈی افسران کے اجلاسوں:سیمینارز وغیرہ میں شرکت کے لیے ریسٹ ہاؤسز کا قیام اپنے منشور کا حصہ بنایا تھا اور یقیناً یہ پی ایم ایس کے مسائل ہیں۔ ان شاء اللہ کامیابی کے بعد ہم ان پر عمل درآمد کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔