" زوہا فاؤنڈیشن" کے تحت خصوصی بچوں میں کھلونے اور وہیل چیئرز کی تقسیم

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ہر بچہ اپنی ذات میں خاص اور ہر مسکراہٹ قیمتی ہوتی ہے۔ اسی جذبے کے تحت چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خاں اور فرحت مشہود نے Zoha Foundation کے تحت مستحق اور خصوصی بچوں میں کھلونے اور وہیل چیئرز تقسیم کیے، تاکہ ان کی زندگیوں میں خوشیاں اور آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔
یہ تقریب صرف تحائف کی تقسیم تک محدود نہیں تھی، بلکہ یہ بچوں کے لیے ایک یادگار تفریحی دن بھی ثابت ہوئی۔ جادوئی کرتب (Magic Show)، دلچسپ پتلی تماشا (Puppet Show)، مزیدار فوڈ اسٹالز، جھولے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں نے بچوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی۔ اس ایونٹ کا مقصد ان بچوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ وہ سب کے لیے نہایت قیمتی ہیں اور ان کی خوشیاں ہمارے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔
زوہا فاؤنڈیشن کی یہ کاوش امید، محبت اور ہمدردی کے سفر کو مزید آگے لے کر جائے گی، تاکہ ہر بچہ اپنی زندگی میں خوشیوں کی روشنی محسوس کر سکے۔