یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی فراہمی کئی ماہ سے معطل

  یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی فراہمی کئی ماہ سے معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)شہر بھر کے یو ٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈا ئز آٹے کی فراہمی گزشتہ کئی ماہ سے معطل،یوٹیلٹی سٹورز پر پیکنگ والے 5 کلو آٹے کا پیکٹ 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی پیکنگ والا 5 کلو آٹا 680 روپے اور 10 کلو کا تھیلا 1360 روپے میں مل رہا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائز 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے میں دستیاب تھا۔