منڈیکی گورائیہ،کمسن بچے سمیت 2 لڑکیاں اغوا
منڈیکی گورائیہ (نمائندہ پاکستان) اغوا کے تین مختلف واقعات میں 9سالہ بچہ اور دو لڑکیاں اغوا،تھانہ موترہ کے علاقہ بھکھیانوالہ کے شہباز کی بیٹی گھرسے سودا سلف لینے گئی تو واپس نہ آئی ا س نے تلاش شروع کی تواس کو معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی کو ملزم کاشف اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے لے گیاہے ڈسکہ کی خاتون ساجدہ کی بیٹی کو ملزم عاصم گجر اس کی دادی کے گھرسے ورغلا پھسلاکراغوا کرکے لے گیا جبکہ ڈسکہ کے خادم کے نو سالہ بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغواکرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔