تم نے بچوں کی طرح پھر سے گرا دی دنیا

تم نے بچوں کی طرح پھر سے گرا دی دنیا
تم نے بچوں کی طرح پھر سے گرا دی دنیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میں نے جب اُس کو تسلی سے بتا دی دنیا
اُس نے انگلی پہ رکھی اور گھماُ دی دنیا

دونوں ہاتھوں سے اٹھاؤ یہ بتایا تھا تمہیں 
تم نے بچوں کی طرح پھر سے گرا دی دنیا

آج بھی ڈھونڈتا پھرتا ہوں کسی کونے میں
کھیل ہی کھیل میں، میں نے تھی چھپا دی دنیا

سننے والوں نے بہت دیر سنا رو رو کر
جس طرح میں نے گزاری تھی سنا دی دنیا

حکم کیوں ہے میں نے پوچھا نہ بتایا اُس نے
اپنے بستر سے اُٹھا ،،،،،جا کے بجھا دی دنیا

کلام : رخسار ارشد

مزید :

شاعری -