تھانہ شاہ شمس کی حدود میں خاتون کی مبینہ خود سوزی کی کوشش
ملتان(وقائع نگار)تھانہ شاہ شمس کے علاقے خاتون کی مبینہ خودسوزی کی کوشش اہلخانہ نے ناکام بناکر اطلاع پولیس کردیا۔پیر کالونی سے محمد کاشف نے پولیس(بقیہ نمبر73صفحہ6پر)
کو اطلاع دی کہ میری بیوی بختاور نے گھریلوں ناچاقی پر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی میں اور اہلخانہ جو موقع پر موجود تھے آگ لگنے سے بچالیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر میاں بیوی کو تھانہ لے گئے اور تفتیش کا عمل شروع کردیا۔ملتان (وقائع نگار) کرایہ کا مکان دلوانے کی غرض سے لیکر جانے والا رکشہ ڈرائیور کی20سالہ دوشیزہ سے مبینہ چھیڑ چھاڑ پولیس نے اطلاع پر کارروائی شروع کردی۔قطب پور پولیس کو سورج کنڈ سے محمد ارشد نے اطلاع دی کہ میری ہمشیرہ کشمالہ والدہ حاکم بی بی کے ہمراہ کرایہ کا مکان لینے کی غرض سے رکشہ ڈرائیور محمد طاہر کے ساتھ گئی رکشہ ڈرائیور محمد طارق نے مکان دکھاتے ہوئے مبینہ چھیڑ چھاڑ شروع کردی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی