کنٹریکٹر سلاٹرہاؤس ان ایکشن کمشنر ملتان کیخلاف رٹ دائر
ملتان(خصو صی ر پورٹر) سلاٹر ہاؤ س ملتان کے کنٹریکٹر فیاض احمد نے کمشنر ملتان چیف افیسر میونسپل افیسر سپر یٹنڈنٹ ٹیکس اور سپرنٹینڈٹ سلاٹر ہاس کے خلاف رٹ دائر کردی ہے۔ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس جواد حسن نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے پیٹیشنر کے وکلا ضیا الرحمن رندھاوا اور اویس ادریس مان نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ ان کے موکل نے قانونی طریقے سے ڈیڑھ کروڑ روپے میں سلاٹر ہاس ملتان کا ٹھیکہ لیا تھا جس کے لیے اس نے 11 لاکھ 10 ہزار روپے کی کال ڈیپازٹ جمع کرائی-اور بولی کے بعد 15 لاکھ روپے ایڈوانس جمع کرائے جبکہ نو ملازمین کی تنخواہیں بھی اس نے ادا کرنی تھی وہ ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کے حکام نے بلا وجہ بتائے اور کنٹریکٹر کو سماعت و صفائی کا موقع دیے بغیر یک طرفہ طور پر کنٹریکٹ منسوخ کر دیا جس پر اس نے اپنی جمع شدہ رقم 26 لاکھ 10 ہزار روپے واپس دینے کی درخواست دی لیکن وہ رقم واپس نہیں دی گئی جس کے خلاف اس نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تو فاضل عدالت نے کمشنر ملتان کو رقم کی ادائیگی کی ہدایت کی لیکن انہوں نے سماعت کیے بغیر اس کی درخواست مسترد کر دی کمشنر ملتان کا 12 اکتوبر 2024 کا فیصلہ غیر قانونی غیر ائینی اور رولز کے منافی ہے اسے منسوخ کیا جائے