میلسی بار الیکشن،آج سے کاغذات نامزدگی جمع، کل جانچ پڑتال
میلسی (نامہ نگار)میلسی بارکے چیرمین الیکشن بورڈ میاں محمد اقبال ایڈوکیٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی آج دو جنوری 2025 کے روز صبح 9 بجے تا 4بجے سہ پہر تک(بقیہ نمبر59صفحہ6پر)
داخل کرائے جاسکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور واپسی تین جنوری 2025 کو صبح نو بجے تا تین بجے سہ پہر تک ہوگی۔جس کے بعد فائنل لسٹ چار جنوری 2025 کو تشکیل دے دی جائے گی۔جبکہ الیکشن کے انعقاد کے لیے گیارہ جنوری 2025کادن مقرر ہے پولنگ صبح نو بجے تا چار بجے جاری رہے گی جس کیمنصفانہ انعقاد کی بھر پور تیاری الیکشن بورڈ نے کر لی گء ہے۔انہوں نے امیدوران کو تحریری ہدایات میں قرار دیا ہے کہ ممبران ایگزیکٹو کی تعداد دس مقرر کی گئی ہے۔جن میں سے پانچ ممبر بذریعہ الیکشن منتخب ہوں گے جب کہ پانچ ممبران کو منتخب صدر بار نامزد کر سکیں گے۔کاغذات نامزدگی کے ہمراہ تجویز کنندہ۔تائید کنندہ کے پنجاب بارکونسل کے جاری کردہ لائسنس /کارڈسال 2024/ہائی کورٹ کے لائسنس کی کاپی لف کرنا ضروری ہے۔ ۔صدر ۔نائب صدر۔جنرل سیکرٹری۔جوائنٹ سیکرٹری لائبریری سیکرٹری۔آڈیٹر اور ممبر مجلس عاملہ کیعہدوں کے لیے الیکشن منعقد ہوں گے۔چیرمین الیکشن بورڈمیاں محمد اقبال اراکین ملک مشتاق احمد گنب چوہدری حسن محمود ملانہ اور را محمد ظفر اقبال ایڈوکیٹس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ووٹر کے کے پاس 2024 کاکارڈ یا ہائی کورٹ کارڈہونا لازمی ہوگا جس کی کوئی تحریر مشکوک نہ ہو بصورت دیگر ووٹ کاسٹ نہیں کیا جاسکے گا۔کسی بھی ووٹر کو بیلٹ پیپر جاری ہونے کے بعد مو بائل فون یا کسی دیگر ذریعے تصویر لینے کی اجازت نہ ہوگی۔ورنہ بیلٹ پیپر مسترد ہو گا۔ایسے وکلا حضرات جنہوں نے اپنے ووٹ ٹرانسفر کرائے ہیں۔وہ اپنے کاغذات چھ جنوری 2025 بوقت ایک بجے تک چیرمین الیکشن بورڈ کو جمع کروائیں گے تاکہ الیکشن ڈے سے قبل ان کی پنجاب بار کونسل سے ویریفیکیشن کروائی جاسکے۔