کیا موٹرز نے 15 لاکھ کمی کے بعد اب دوبارہ ’سٹونک‘ کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا 

کیا موٹرز نے 15 لاکھ کمی کے بعد اب دوبارہ ’سٹونک‘ کی قیمت میں بڑا اضافہ کر ...
کیا موٹرز نے 15 لاکھ کمی کے بعد اب دوبارہ ’سٹونک‘ کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کار ساز کمپنی کیاموٹرز نے اپریل میں گاڑی 15 لاکھ روپے سستی کرنے کے بعد اب یہ آفر ختم کرتے ہوئے قیمت میں 7 لاکھ 33 ہزار روپے اضافہ کر دیاہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل کیا سٹونک نے گاڑی کی قیمت 15 لاکھ 13 ہزار کم کرتے ہوئے 47 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل گاڑی 62 لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ، گاڑی سستی ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے گاڑیوں کی دھڑا دھڑ بکنگ کروائی گئی ۔

کمپنی نے اب یہ آفر ختم کرتے ہوئے گاڑی کی قیمت میں 7 لاکھ 33 ہزار روپے اضافہ کر دیاہے اور گاڑی 55 لاکھ روپے کی کر دی ہے ۔

لکی موٹر نے بتایا کہ اسے اسٹونک ای ایکس پلس پر پانچ سالہ جشن کی محدود مدت کی پیشکش پر زبردست ردعمل ملا ہے، تاہم توقع سے زیادہ طلب کے نتیجے میں کمپنی کے پاس اسٹاک کی صورتحال کی وضاحت کے لیے بکنگ کو عارضی طور پر معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔کمپنی نے مذکورہ گاڑی کی ڈیلیوری کے لیے دسمبر اور اس کے بعد کی بکنگ کو بھی دوبارہ کھول دیا، بکنگ 25 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی کے ساتھ قبول کی جائے گی۔

دسمبر اور جنوری 2025 کی ڈیلیوری کے لیے جزوی ادائیگی کے ساتھ بک کیے گئے آرڈرز کے لیے پرائس لاک ہو گا، یہ لاک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی (آج کے موجودہ اسپاٹ ریٹ پر 2 فیصد) یا گاڑی کی ڈیلیوری کے وقت لاگو وفاقی اور صوبائی بجٹ 2025 میں عائد ڈیوٹیوں، ٹیکسوں اور لیویز میں کسی بھی اضافے سے مشروط ہے، جو گاڑی کی ڈیلیوری سے پہلے خریدار کو برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید :

بزنس -