حکومت نے 48 ممتاز کاروباری شخصیات کوسفیر مقرر کر دیا ، مفت سرکاری پاسپورٹ جاری کرنےکا بھی اعلان

حکومت نے 48 ممتاز کاروباری شخصیات کوسفیر مقرر کر دیا ، مفت سرکاری پاسپورٹ ...
 حکومت نے 48 ممتاز کاروباری شخصیات کوسفیر مقرر کر دیا ، مفت سرکاری پاسپورٹ جاری کرنےکا بھی اعلان
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ان    48 ممتاز کاروباری شخصیات  کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جنہیں  وفاقی حکومت نےسفیر مقرر کیا   ہے ، ان شخصیات کو  مفت سرکاری  پاسپورٹ جاری کرنےکا بھی  اعلان  کیا گیا ہے ۔ 

"جنگ " کے مطابق حکومت  نے 48 ممتاز کاروباری شخصیات کو امبیسڈر ایٹ لارج (عمومی) سفیر کے طور پر مقرر کردیا اور ان معزز افراد کو سرکاری/مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے اجازت کے بعد ہے جیسا کہ ان کے 9 اپریل 2024 کے خط میں کہا گیا ہے، جو ان تعمیل ٹیکس دہندگان کو ان کے تعاون کے لیے تسلیم کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے درج ذیل افراد کو ان پاسپورٹوں کے اجراء کی منظوری دیدی جن میں شہزاد سلیم ، اصغر علی، سید اسد حسین زیدی، محمد مقصود، مسٹر جہانزیب ، میاں عمر منشاء، مرتضیٰ احمد ، شاہد راٹھور، آصف پیر، واصف ستار، وسیم احمد ، ندیم احمد ، ذوالفقار علی خان ،ابوبکر حنیف، نوید عامر، حسن سلیم ، عبدالرحمٰن ،علی اسرار حسین آغا ، چوہدری محمد عبداللہ، آصف جمعہ ،میاں داد ، مجتبیٰ، محسن عزیز، فیصل غریب، احمد محمد ،حرا بٹ ،ہما ارشد،چوہدری سیف جاوید، سلمیٰ سلطانہ، محمد احمد محجوب، زاہد غریب ، مصطفیٰ بن طلحہ،مسٹر دانیال احمد، احمد اشرف مکاتی ، رحمان نسیم، مسٹر مصباح برنی ،عمر الرحمن بٹ، خالد محمود ،سید محمد طہٰ ،ندیم اختر ، میاں محمد منشاء ، ناظم الدین فیروز، امتیاز حسین ، جرار حسین اعوان ، توصیف نواز،خالد یوسف ، مرزا جاوید اقبال، علی ظفر نقوی شامل ہیں۔ یہ پاسپورٹ 2سال کیلئے کارآمد ہونگے۔

 ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور لاہور کے زونل سربراہان کو جاری کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تعمیل کرنے والے ٹیکس دہندگان کی کوششوں کو پہچاننا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے غیر معمولی لگن اور خدمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ ان افراد کو تسلیم کرنے سے، وہ دوسروں کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے اس کی پیروی کرنے کی ترغیب دے گی۔