عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: وزیر قانون

عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: وزیر قانون
عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: وزیر قانون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتوا مقدمات پر اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسے پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔ 
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خود مختار ریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی،جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، کئی مقدمات میں انہیں ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل عدالتی نظام کا مظہر ہے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دیا تھا۔

مزید :

سیاست -قومی -