چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا امکان
 چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025کا شیڈول آئندہ ہفتے دیگر ملکوں کے بورڈز سے شیئر کرے گا۔

میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے پی سی بی کو مثبت اشارے مل رہے ہیں۔بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی،بھارتی کرکٹ بورڈ  کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہونے والے ویرات کوہلی اور روہت شرما اگلے سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب دیگر ممالک پاکستان میں شیڈولڈ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند ہیں ، پی سی بی نے چند ہفتے قبل شیڈول منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوایا تھا۔چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا ،انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کو شرکت کرنا ہے ۔ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی،لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -