سی اے اے کی کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید

سی اے اے کی کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید
سی اے اے کی کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر زیرگردش کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ 

ترجمان سی اے اے کے مطابق گذشتہ روزسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرجناح ٹرمینل ایئرپورٹ کوخفیہ طورپرفروخت کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں،جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرکراچی ایئرپورٹ کی فروخت  سے متعلق زیرگردش خبروں کی مکمل تردید کرتے ہیں،کراچی ایئرپورٹ مکمل طورپرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیرانتظام ہے،عوام گمراہ کن باتوں پردھیان نہ دیں۔

مزید :

قومی -