خیبرپختونخوا کے ہسپتال میں انسانیت سوز سلوک کا شکارلاوارث مریض دم توڑ گیا
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحصیل پبی ہسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔سٹاف نے علاج کرنے کے بجائے مریض کو ہسپتال سے باہر رکھ دیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، مریض رات بھر بے یار ومدد گار پڑا رہا ۔
اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مریض کو ہم نے پشاور ریفر کرنے کے لئے ریسکیو 1122ایمبولینس کے حوالے کیا تھا۔ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری ہو گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔