وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا،اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے،اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوگی۔
امریکا طالبان معاہدے اور دورہ قطر پر وزیراعظم کابینہ کو اعتماد میں لیں گے،وفاقی کابینہ نادرا کے مالی سال کی جون 2019 تک آڈٹ کی منظوری دے گی،معاون خصوصی ظفر مرزا کورونا وائرس کیسز سے متعلق بریفنگ دیں گے،کابینہ کو پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، ہسپتالوں کو صوبوں سے وفاق کو منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
پوسٹ الیکشن ریونیو 2018 رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی،اس کے علاوہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی شہر میں موجود زمین صحت اور تعلیم کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ ہوگا،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔