جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پیشرفت،آصف زرداری ،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پیشرفت،آصف زرداری ،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پیشرفت،آصف زرداری ،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری ،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائرکردیا گیا،احتساب عدالت میں نیا ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر کیا گیا۔
ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے گیلانی دور میں غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں ،آصف زرداری نے انور مجید، اور عبدالغنی مجید کے ذریعے گاڑیوں کی 15 فیصد ادائیگیاں کیں ،گاڑیوں کی ادائیگی کیلئے عبدالغنی مجید نے جعلی اکاﺅنٹس سے کی۔
ریفرنس میں مزید کہاگیا ہے کہ نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی ،سابق صدر نے گاڑیاں توشہ خانے میں جمع کرانے کے بجائے خوداستعمال کیں،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو بطور صدرلیبیااور یواے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں ،نوازشریف نے جان بوجھ کر یوسف رضا گیلانی سے غیرقانونی فائدے لئے ۔