بجلی کنکشن کی سیکیورٹی فیس میں اضافے کا فیصلہ مگر کتنا اضافہ ہوگا؟ جان کر ہی اوسان خطا ہوجائیں
اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کنکشن کی سیکیورٹی فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا،نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے جس میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کنکشن کی سیکیورٹی فیس 1220روپے سے بڑھا کر 18ہزار روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10کلو واٹ سے کم لوڈ والے صارفین کو 20ہزار روپے فی کلو واٹ ادائیگی کرنا ہوگی اور سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے لیے صارفین کو 24ہزار روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی۔ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں سیکیورٹی فیس 610سے بڑھا کر 7800روپے فی کلو واٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ 10مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین کو پراپرٹی ریٹ کا 1 فیصد ادا کرنا پڑے گا۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی، سٹریٹ لائٹس اور ہاسنگ سوسائٹیز کے لیے بھی سiکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کمرشل اور چھوٹی صنعت کی فیس 2010سے بڑھا کر 57000روپے فی کلوواٹ کرنیکی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے 3ماہ کے بلوں کے مطابق سiکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نیپرا میں سماعت کے بعد سiکیورٹی فیس بڑھا کر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا کیا جائیگا.
واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی 2023 میں بھی کنکشن فیس بڑھائی جا چکی ہے۔