حکومت نازک حالات میں الزام تراشیوں پروقت ضائع نہ کرے، لیاقت بلوچ

حکومت نازک حالات میں الزام تراشیوں پروقت ضائع نہ کرے، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ۔ر)نائب امیر جماعت اسلامی وملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے مسئلہ میں عمران خان اول دن سے یوٹرن لیتی حکمت عملی کے شکار ہیں۔کورونا وباء کے مقابلہ میں دہ کہتے کچھ اور عملاً فیلڈ میں کچھ اور ہورہا ہوتا ہے۔ اسی لیے یہ تاثر گہر ا ہوگیا ہے کہ وزیراعظم ریاستی امور سے بے دخل ہوچکے ہیں لیکن وفاقی حکومت نفاقی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔ یہ وقت الزام تراشیوں کا(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

نہیں کورونا،لاک ڈاؤن اور ریاستی اداروں میں عدم سہولت کے شکار لوگوں کی مدد کا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر گر گئی ہیں لیکن پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات اس شرح سے کم نہیں ہوئیں اوگرا جب قیمتیں بڑھانے کی سفارشات دیتی ہے تو حکومت من دعن مان جاتی ہے اب قیمتیں کم کرنے کی سفارشات کو نظر انداز کردیا ہے۔ تیل،بجلی،گیس کی قیمتیں جس قدر کم ہونگی کھپت بڑھے گی۔کاروباری سرگرمیاں ترقی کریں گی تو قومی خزانہ میں بھی پیسہ آئے گا۔صنعت تجارت عوام کا کچومر نکلے گا تو خزانہ بھی خالی ہوگا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت میں مذہبی تفریق اور اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر عالمی اداروں کی رپورٹ پر بھارت میں ظلم کم ہونے کی بجائے بڑھ گیاہے۔مسلمان ہندو دہشتگردوں کے نشانہ پر ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کردیاگیا ہے۔لائن آف کنٹرول پر جارحیت مودی فاشسٹ کا شاخسانہ ہے۔امریکہ یورپ اقوام متحدہ بھارت کے خلاف سیاسی دفاعی اقتصادی پابندیوں کے عملی اقدامات کریں۔
لیاقت پور