بشریٰ بی بی نے لاہور میں مزید ٹھہرنے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا ؟ پتا چل گیا

بشریٰ بی بی نے لاہور میں مزید ٹھہرنے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا ؟ پتا چل گیا
بشریٰ بی بی نے لاہور میں مزید ٹھہرنے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا ؟ پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مزید کچھ دن زمان پارک میں رکنے کا ارادہ کرلیا، بشری بی بی مزید 2 سے 3 روز قیام کریں گی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اس وقت زمان پارک میں رہائش پذیر ہیں، ان کے قیام میں مزید توسیع ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی مزید 2 سے 3 روز زمان پارک میں قیام کریں گی، بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز ڈینٹسٹ سے اپنے دانت چیک کروائے تھے، معالج کے کہنے پر بشریٰ بی بی نے لاہور میں قیام بڑھایا ہے۔

بشریٰ بی بی کی اس دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات شیڈول نہیں ہے، بشریٰ بی بی مختصر قیام کے بعد واپس خیبرپختونخوا روانہ ہوجائیں گی۔