وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، ایجنڈا بھی جاری

 وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، ایجنڈا بھی جاری
 وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، ایجنڈا بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے ،اور ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں نارکوٹکس ڈویژن کو داخلہ ڈویژن میں شامل کرنے اور ایوی ایشن کو دفاع ڈویژن میں شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ 

"جنگ " کے مطابق پبلک پروکیورمنٹ رولز میں نئی شق کے شامل کرنے کی منظوری کا ایجنڈا اور نیشنل کمیشن مینارٹیز ایکٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ اسکے علاوہ نیشنل ویمن انٹر پرونیور شپ پالیسی و ایکشن پلان کا ڈرافٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔ 

ایجنڈے کے مطابق ای سی اے سی کے ملازمین کے پیکج کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔انوائرمنٹل ٹریبیونل کے ممبر ڈاکٹر بشیر کی مدت میں 2 سال توسیع کی منظوری اور قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔