آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل اوپنر عبداللہ شفیق کوبخار ہوگیا

آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل اوپنر عبداللہ شفیق کوبخار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن (ڈیلی پاکستان آں لائن)آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کا اہم ترین اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق بیمار ہو گئے ہیں ۔

سما نیوز کے مطابق پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق ہلکے بخار میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں احتیاط کرتے ہوئے آج پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، کھلاڑی کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور پہلے سے بہتر بھی محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان کی پہلے ون ڈے میچ کے لیے پلیئنگ  الیون پر مشاورت جاری ہے ، صائم ایوب ،عرفان خان ،بابر اعظم  ،کامران غلام ، عامر جمال،شاہین آفریدی،حارث رؤف، محمد حسنین  اور فیصل اکرم کے ناموں پر غور  جاری ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -