موجودہ سیاسی بحران میں ہر کوئی ہار رہا ہے: گورنر پنجاب

موجودہ سیاسی بحران میں ہر کوئی ہار رہا ہے: گورنر پنجاب
موجودہ سیاسی بحران میں ہر کوئی ہار رہا ہے: گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمارا ہمیشہ سے یہ مسئلہ رہا ہے کہ ہم پیچھے دیکھتے رہتے ہیں جبکہ دنیا آگے کی طرف دیکھتی ہے،اورہم اسی طرح ماضی کو رو رو کر اپنا حال اور مستقبل بھی خراب کر رہے ہیں، ہمیں اپنا مستقبل قربان نہیں کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری موجودہ صورتحال میں کوئی بھی جیت نہیں رہا ، سب کے سب ہار رہے ہیں، ملک میں تبدیلی کہیں نظر آ رہی اور انصاف آج بھی خریدا جا رہا ہے ، مسائل حل کروانے کے لئے برسوں خوار ہونا پڑتا ہے۔ میں نے حکومت پر پہلی بار تنقید نہیں بلکہ گزشتہ 13سال میں 22بار حکومت کے خلاف بول چکا ہوں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -